یوکرین کے نیوکلیئر پلانٹ پر گولہ باری خودکشی کے مترادف : گوٹیرس

   

نیویارک : یوکرین میں ایک نیوکلیئر پلانٹ پر گولہ باری کے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ ’خودکشی‘ کے مترادف ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو ٹوکیو میں ایک پریس کانفرس میں انہوں نے نیوکلیئر پلانٹ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں کے بعد نیوکلیئر تصادم کا خطرہ واپس آ گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نیوکلیئر ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عزم کریں۔انتونیو گتریس نے کہا کہ ’نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف ہے۔ مجھے امید ہے کہ حملے بند ہوں گے اور میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آئی اے ای اے کو پلانٹ تک رسائی دی جائے گی۔‘اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جاپان میں دنیا کے پہلے نیوکلیئر حملے کی 77 ویں برسی کے موقع پر موجود ہیں۔ماسکو اور کیئف نیوکلیئر پلانٹ ڑاپورریڑیا پلانٹ پر حملے کا ذمہ دار ایک دورے کو ٹھہراتے ہیں۔ یہ یورپ کا سب سے نیوکلیئر پلانٹ ہے جو جنگ کے ابتدائی دنوں سے روس کے زیر قبضہ ہے تاہم تکنیکی عملہ اب بھی یوکرین کا ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ڑاپورریڑیا نیوکلیئر پلانٹ پر گولہ باری تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پلانٹ کے قریب لڑائی کو فوری طور پر روک دینا چاہییانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اس پلانٹ تک رسائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔آئی اے ای اے نے یوکرین میں نیوکلیئر تباہی کا خطرہ سے متعلق بھی خبردار کیا تھا۔یوکرین سرکاری نیوکلیئر پاور کمپنی نے کہا تھا کہ روسی فوج نے جمعہ کو نیوکلیئر پلانٹ پر گولہ باری کی تھی جس سے تنصیب کے تین ریڈی ایشن سینسرز کو نقصان پہنچا تھا جبکہ ایک اہکار زخمی ہوا تھا۔یوکرین کے صدر نے روس پر ’نیوکلیئر دہشت گردی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔