۔10 ہزار روپئے کی امداد، جی ایچ ایم سی عملے کا ’یوٹرن‘

   

حیدرآباد۔ شہر کے بارش و سیلاب کے متاثرین کیلئے بری خبر ہے کہ انہیں جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد ملنے والی 10 ہزار روپئے کی حکومت کی امداد اب حاصل نہیں ہوگی۔کل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عہدیدار سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مکانات اور خاندانوں کو ہوئے نقصانات کی تصدیق کریں گے جس کے بعد دس ہزار روپئے راست طور پر متاثرین کے بینک اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کئے جائیں گے۔اب جی ایچ ایم سی نے آسانی سے ’ یو ٹرن ‘ لے لیااور کہا کہ مالی امداد کی فراہمی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کارپوریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فیلڈ پر جاکر تصدیق کرنے سے متعلق حکومت سے انہیں کوئی ہدایات یا رہنمایانہ خطوط حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امداد کیلئے درخواست دینے می سیوا سنٹرس پر نہ آئیں۔یہ امداد جی ایچ ایم سی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے باعث روک دی گئی تھی اور یہ کہا گیا تھا کہ متاثرین 7 ڈسمبر کے بعد می سیوا سنٹرس پر درخواست دے سکتے ہیں۔