چینائی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ٹاملناڈو کے رامیشورم میں مقیم 70 سالہ سیتارام داس بابا گزشتہ 36 سال سے روزانہ 500 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کررہے ہیں ۔ بابا نے کہا کہ ہم ساؤتھ انڈین فوڈ کے ساتھ ساتھ نارتھ انڈین فوڈ بھی فراہم کررہے ہیں ۔ ذات ، مذہب یا جنس کا امتیاز کئے بغیر ہم روزانہ 500 افراد کو کھانا کھلاتے ہیں ۔ وہ اپنے آشرم میں کھانے کا انتظام کرتے ہیں ۔