Thursday , August 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب شیخ جیلانی ولد جناب شیخ لاڈے مرحوم کا 11 جنوری کو خانگی ہاسپٹل معظم جاہی مارکٹ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد بخاری شاہ سعید آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9885949006 ۔ 9849062260 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد جعفر علی المعروف علی میاں کا آج بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، محمد شبیر علی مرحوم کے دوسرے فرزند تھے ۔ مجلس زیارت بروز منگل 4 ساعت عصر عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مولانا مہدی علی ہادی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490988356 ۔ 9014824110 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مبشر الدین امان ریڈینٹ پبلی کیشن ہاوز ولد جناب سید بشیرالدین مرحوم کا بعمر 78 سال آج بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادر پاشاہ غلام مرتضی چھاؤنی کندیکل گیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 10 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم جماعت اسلامی کے قدیم کارکن تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7396969475 یا 9246267826 پر ربط کریں ۔
**  الحاج عبدالحمید سابق ملازم رہنمائے دکن کا دو روز قبل مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ وہ 105 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد مادنا پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین ناگا باؤلی کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات محمد فیاض 9347634675 پر ربط کریں۔

٭٭    حضرت ڈاکٹر سید غوث علی شاہ ولد حضرت سید شاہ علیؒ کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر درگاہ حضرت سردار بیگؒ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ نور حمویؒ اورنگ آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ، فاتحہ سیوم 14 جنوری کو درگاہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106878086 ۔ 9959837534 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT