Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید محمد ظفر حسین ولد جناب سید مظہر حسین ساکن کمہارواڑی کالونی عیدی بازار کا 14 جولائی کو بعمر 55 سال مکہ مکرمہ میں دوران عمرہ قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، ایک لڑکی اور تین لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396009201 ۔ 8686068830 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالکلیم ولد جناب محمد عبدالجبار مرحوم ساکن معین باغ کا 10 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ 11 جولائی کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849968924 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد غوث ولد جناب محمد ہاشم ساکن روپ لال بازار کا بعمر 98 سال 15 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد سبحان صاحب روپ لال بازار میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد پیارو میاں مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم موظف اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے گولڈ میڈل آفیسر تھے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848076892 ۔ 9246343391 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محترمہ طاہرہ سلطانہ عرف نجمہ کا بعمر 57 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، جناب مرزا احمد بیگ جنرل منیجر شفٹ ربر انڈسٹری دوحہ قطر کی زوجہ اور نامور افسانہ و ناول نگار محترمہ قمر جمالی کی ہمشیرہ تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد ٹھگی جیل میں 16 جولائی بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885224763 ۔ 9985503977 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ عسکری بیگم بنت جناب میر ریاست حسین خاں مرحوم زوجہ جناب سید نجم الحسینی زوار مرحوم کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کی مجلس زیارت بروز اتوار 17 جولائی 4-30 بجے عصر حسینی مسجد ، حسینی کوٹھی مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9885334605 ۔ 9885004945 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ زبیدہ تبسم اہلیہ جناب ابو یوسف فیض الرحیم قریشی مرحوم ریٹائرڈ اکاونٹس آفیسر اے جی اے پی کا کل 14 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 88 برس کی تھیں ۔ نماز جنازہ 15 جولائی کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849080857 ۔ 9885978956 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ نور النساء بیگم زوجہ جناب محمود خاں مرحوم ساکن لال ٹیکری نزد ٹین پوش مسجد نامپلی کا مختصر سی علالت کے بعد بروز جمعرات ساڑھے تین بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹین پوش میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247182917 ۔ 9985801823 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج محمد عبدالرحیم ریٹائرڈ تحصیلدار نروا منڈل ضلع محبوب نگر ولد حافظ محمد عبدالحکیم ( مرحوم ) کا انتقال 14 جولائی کو بعد مغرب خانگی دواخانہ نامپلی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خلیفہ نشیمن نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین مسجد شمع رخ مستعد پورہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 17 جولائی کو مسجد خلیفہ نشیمن نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9248905459 ۔ 9849837178 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT