Tuesday , October 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

انگلینڈ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب انور احمد صدیقی ولد جناب احمد صدیقی کا 15 دسمبر کو انگلینڈ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ انگلینڈ میں ادائیگی کے بعد وہیں پر تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849033217 ۔ 9032088029 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمود علی ولد جناب محبوب علی مرحوم کا 16 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 18 دسمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد فرسٹ لانسر بڑا بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849939141 ۔ 8008786953 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب احمد حسین لالہ ولد جناب غلام حسین مرحوم ساکن مشیر آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر کو بعدنماز عصر جامع مسجد مشیر آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246521755 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد مظہر اللہ مظہر کا جمعہ 16 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 17 دسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپا فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر اتوار کو بعد نماز مغرب جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700171660 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ چاندنی بیگم بنت مولوی اسد علی عابدی اہلیہ مولوی میر امیر علی میر مرحوم کا کل رات بعمر 93 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ زیارت 19 دسمبر 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885231082 پر ربط کریں ۔۔

 

انتقال
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ و عیدی بازارکی بزرگ و ممتاز شخصیت جناب محمد معین ولد جناب محمد علی مرحوم کا 70 سال کی عمر میں علالت کے باعث 16 دسمبر کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شہداء میں پڑھائی گئی اور تدفین آبائی قبرستان عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 18 دسمبر کو بعد نماز عصر ، مسجد شہداء ، عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور ایک لڑکی ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد خلیل ملازم رہنمائے دکن کے والد محترم ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142501593 ۔ 9966022205 پر ربط کریں ۔۔
00 جناب فضل اللہ خان ولد جناب عبدالحلیم اللہ مرحوم ریٹائرڈ انسپکٹر ویٹ اینڈ میجرمنٹ کا بعمر 78 سال جمعہ 16 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد مریم جنگم میٹ میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد قبرستان انجن باؤلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد مریم جنگم میٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885839837 پر ربط کریں۔

٭٭    جناب الحاج محمد علی خاں ولد عباس علی خاں صاحب مرحوم عمر 76 سال کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد قادریہ ، نئی بستی احمد نگر فرسٹ لانسرز میں ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 19 دسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ احمد نگر فرسٹ لانسرز میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849065181 ۔ 9885833147 پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT