Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 20 سال تک ٹی آر ایس اقتدار

تلنگانہ میں 20 سال تک ٹی آر ایس اقتدار

اپوزیشن کو عوام نے فراموش کردیا ۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ
حیدرآباد 23 اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ 20 برسوں تک ٹی آر ایس ہی برسراقتدار رہے گی۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے اس بات کا اعادہ کیا اور بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت کے عوامی فلاح و بہبودی اقدامات کے ساتھ زرعی شعبہ اور آبپاشی شعبہ میں پراجیکٹوں کی تعمیر کے پیش نظر ریاست کے عوام ٹی آر ایس کے سواء کسی اور سیاسی جماعت کو ترجیح نہیں دیں گے اور بالخصوص اپوزیشن جماعتوں کو پر فراموش کردیں گے جس کے نتیجہ میں ٹی آر ایس کی زیرقیادت حکومت ہی برقرار رہے گی۔ ہریش راؤ نے سابق کانگریس حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس دور میں کسانوں کیلئے زرعی کھاد کی قلت، نقلی تخم کی فراہمی عوام کیلئے برقی کٹوتی کے سواء کچھ نہیں تھا ۔ غریب عوام کو کانگریس حکومتوں میں کئی مسائل درپیش تھے لیکن ان حکومتوں نے مستقل اساس پر مسائل کی یکسوئی پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں عوام ان سے عاجز آچکے تھے اور ٹی آر ایس کو اقتدار سونپا ۔ آئندہ 20 سال تک بھی عوام ٹی آر ایس کو برسراقتدار رکھیں گے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ 60 سالہ کانگریس دور کو دھو ڈالنے کچھ وقت درکار ہوگا اور اس وقت کے دوران تلنگانہ عوام کانگریس، تلگو دیشم، وائی ایس آر کانگریس، بی جے پی و بائیں بازو جماعتوں کو بھول جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT