Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد فوت

سڑک حادثات میں 3 افراد فوت

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و  نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد فوت ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 31 سالہ محمد حیدر الدین خان جو پیشہ سے خانگی ملازم بتائے گئے ہیں یہ شخص مرتضی نگر یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن مظہر الدین خان کا بیٹا تھا وہ آج موٹر سائیکل پر گولکنڈہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابوہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ حیدرالدین خان جیسے ہی موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑے پانی کے ٹینکر نے انہیں روند دیا  ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 40 سالہ افتخار جو حافظ بابا نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے وہ کل اپنے مکان سے نکلا سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 55 سالہ سینو جو پیشہ سے خانگی ملازم اور بالاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر سی آئی کے قریب پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT