Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 28 سالہ وینوگوپال جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور شیخ پیٹ علاقہ کا ساکن آٹو میں جارہا تھا کہ ٹولی چوکی ، گولکنڈہ کے علاقہ میں یو ٹرن لینے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 21 سالہ سائی کرن جو طالب علم تھا دومل گوڑہ علاقہ کے ساکن سدانند کا بیٹا اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹیپوخان بریج کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس دوران ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 26 سالہ سنجیوا جو پیشہ سے کار ڈرائیور ملاپور علاقہ کے ساکن پنٹیا کا بیٹا کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک انجنئیرنگ کالج کے قریب پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 62 سالہ جگدیش موہن لعل جو وظیفہ یاب شہری میاں پور میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بلارم پولیس کے مطابق 30 سالہ وینکٹ ریڈی جو پوچارم علاقہ کا ساکن پیشہ سے کسان گذشتہ ہفتہ یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 36 سالہ پورنیا جو اناکڈور علاقہ کا ساکن 16 ڈسمبر کو پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی  ۔ اس حادثہ میں پورنیا کی والدہ ہلاک ہوگئی اور یہ شدید زخمی ہوگیا ۔ ماں بیٹا ترکاری کی گاڑی میں جارہے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT