Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات جون میں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابات کے پرچے جاری ہوں گے۔ کتابیں اور فارم مفت سنٹرز کے ذمہ دار اصحاب سے حاصل کرلیں۔ جون 1994ء سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے۔ اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو، انگلش، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں اور یہ کتابیں کسی دوکان میں نہیں ملتی صرف سیاست کے دفتر ٹرسٹ سے بلاقیمت حاصل کرکے گھروں پر بھی اردو سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر، پھر اردو عالم اور اردو فاضل کرکے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء و طالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں جنہوں نے آج تک اردو لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا۔ وہ سیکھ کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ نئے سنٹر کھولنے والے حضرات کو بھی رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ فون نمبر 9553556260، 24744180. Ext. 225, 24744114 روزنامہ دفتر سیاست پر صبح 11 تا 5 بجے ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT