Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی

فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی

حیدرآباد۔ 17اکٹوبر(سیاست نیوز) فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا عمل 31اکٹوبر 2016سے شروع کیا جائے گااور 14جنوری 2017کو قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کر دی جائے گی۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب 31اکٹوبر سے 30نومبر 2016کے درمیان فہرست رائے دہندگان پر اعتراضات و ادعا جات داخل کئے جا سکتے ہیں۔ 13نومبر تا 27نومبر 2016کے درمیان بوتھ لیول سطح پر بوتھ لیول ایجنٹ کے ذریعہ ادعا جات واعترضات وصول کئے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی کے شعبہ ٔ انتخابات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب 15ڈسمبر تک تمام اعترضات و ادعا جات کی یکسوئی عمل میں لائی جائے گی اور 31ڈسمبر 2016تک فہرست رائے دہندگان تجدیدکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ 14جنوری 2017کو قطعی فہرست رائے دہندگان کی اشاعت عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT