Thursday , September 21 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

درگاہ حضرت یوسفینؒ میں لوح و قلم کانفرنس
حیدرآباد ۔ /20مئی (راست) لوح و قلم کانفرنس شب برأت کے مقدس موقع پر بارگاہ حضرت یوسفینؒ زیراہتمام کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ /22 مئی بروز اتوار کو بعد نماز عشاء زیرسرپرستی مولانا سید قبول بادشاہ حسینی قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن ، زیرصدارت مولانا سید ابوالفتح حسن شبیر حسینی محمد محمدالحسینی متولی درگاہِ یوسفینؒ کریں گے ۔ نگران کانفرنس مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ ہوں گے ۔ بیرونی مہمان عالم دین مفتی عمر بن ابوبکر الملاسی  سابقہ امام سعودی عربیہ حال مقیم عرب امارات شارجہ ہوں گے ۔ مولانا راشد ابوالعلائی ، مولانا حافظ رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد مخاطب کریں گے ۔ کانفرنس کا آغاز مولانا سید حبیب علی شاہ قادری امام درگاہ مسجد کی قرأت سے ہوگا ۔

جامع مسجد چوک میں مرکزی جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ /20 مئی (راست) زیراہتمام امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش زیرنگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقلؒ جعفر پاشاہ رکن مسلم پرسنل لا بورڈ ، امیر ملت اسلامیہ ، چیرمین ملی بیت المال اور مہتمم دارالعلوم حیدرآباد جامع مسجد چوک /22 مئی بروز اتوار کو 9 بجے شب زیرصدارت مولانا محمد رحیم الدین انصاری ، ناظم دارالعلوم حیدرآباد عظیم الشان پیمانے پر مقرر ہے ۔ مولانا قاری عبدالقیوم شاکر کی قرأت کلام پاک سے اس نورانی جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، مولانا احمد محی الدین حسامی اور حافظ و قاری محمد نصیرالدین ہدیہ نعت پیش کریں گے اور مولوی شیخ طاہر حسامی خلیفہ حضرت عاقل ، مولانا غوث محی الدین حسامی خلیفہ حضرت مولانا عاقل اور مولانا ظفر احمد جمیل شیخ الحدیث جامع عائشہ صدیقہ کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ اختتام جلسہ سے قبل نگران جلسہ کا خطاب ہوگا ۔

شب برأت دعا کی رات
مولانا غوثوی شاہ
حیدرآباد ۔ /20 مئی (راست) مولاناغوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شب ِ برات کو اللہ نے لَیْلَۃ مُبَارکَۃ  کا نام دیا ہے چونکہ اِس رات میں اللہ کی طرف سے ہر انتظامی امور طئے پاتے ہیں الحمد للہ کہ آج وہی شب اپنے جُلومیں ہزاروں برکتوں کو لی ہوئی ہم میں آگئی ہے اور حقتعالیٰ سبحانہ اپنے بندوں کی   مانگوں کو پورا کرنے کے لئے آسمان دنیا پر نزولِ اِجلال فرمائے ہیں اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنی ہر حاجت کے لئے دو۔دو رکعت نماز پڑھ کر حضورؐ کے وسیلہ سے دعا مانگیں کیونکہ یہ رات حصولِ مقاصد کے لئے قبولیت دعا کی رات ہے لہذا اِس رات جس قدر بھی استفادہ کیا جائے کم ہے اِس رات میں حضورؐ  کی بتائی ہوئی اِس دعا کو ضرور پڑھیں۔
اللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوُ ٗ تُحِبُّ الْعُفُوْ فَاعفُ عَنّی یاکریم
؎
بادشاہا جُرم مارا عفودار
مَا گنہگاریم تُو آمُرزگار

 

شب برأت
٭٭ مسجد مولوی مطہر مغل پورہ نزد اردو گھر میں نماز عشاء بوجہ شب برأت 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء حضرت مولانا نجم الحسن قاسمی کا شب برأت پر خاص بیان ہوگا ۔
٭٭ مسجد مولوی نور الحسنین ، مغل پورہ نمد فائر اسٹیشن میں نماز عشاء بوجہ شب برأت 9.00 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭  مسجد قادرالدولہ کوٹلہ عالیجاہ چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں /22 مئی بروز اتوار کو بعد نماز عشاء جلسہ شب برأت زیرنگرانی الحاج مرزا عادل بیگ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد امیرالدین قادری ملتانی خطاب مسجد ہذا کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری محمد شہباز نقشبندی القادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ حافظ و قاری سید احمد غوری استاد جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔

جلسہ شب برأت و صلواۃ التسبیح
٭٭ الحاج محمد عبدالغفار قادری قدرتی کی اطلاع کے بموجب حسب عمل درآمد قدیم اندرون درگاہ مسجد حضرت الحاج حافظ سیدنا عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ میں جلسہ شب برأت و صلواۃ التسبیح /22 مئی بروز اتوار آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا کریں گے ۔ اس جلسہ کا آغاز 11.30 بجے شب حافظ و قاری محمد مسیح الدین غوری قادری ملتانی کی قرأت کلام پاک و ہدیہ نعت و منقبت سے ہوگا ۔ مولانا سید اکبر محی الدین قادری مشائخ بالاپور ، مولانا محمد مصطفی بن حسین قادری الاعظمی مولانا حافظ شاہ محمد ذاکر محی الدین قادری نظامی بانی مدرسہ شاہ جیلاں مخاطب کریں گے ۔ ایک بجے شب تلاوۃ یسین شریف و صلواۃ التسبیح ادا کی جائے گی ۔ بعد ازاں نماز تہجد و ذکر جہری ہوگا ۔ اس محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوگا ۔ نظامت کے فرائض ثنا خواں محمد وسیم الہامی قادری انجام دیں گے ۔

جلسہ شب برأت
٭٭ جامع مسجد اشرفی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ میں /22 مئی بروز اتوار کو بعد نماز عشاء مولانا سراج الہدیٰ ندوی ازہری مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ قدیم مرکزی جلسہ شب برأت زیراہتمام امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش زیرنگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی المعروف (جعفر پاشاہ) ثانی عاقلؒ رکن مسلم پرسنل لا بورڈ امیر امارت اسلامیہ و سرپرست دارالقضاء ، مہتمم دارالعلوم حیدرآباد چیرمین ملی بیت المال /22 مئی بروز اتوار کو جامعہ مسجد دارالشفاء بوقت 9 بجے شب عظیم الشان پیمانے پر مقرر ہے ۔ اس جلسہ کا آغازیاور علی جنید حسامی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا محمد احمد محی الدین حسامی قرأت کلام پاک کی تلاوت کریں گے اور امام مسجد ہذا مولانا حافظ قاری عبدالباری کا خطاب ہوگا ۔ اختتام جلسہ سے قبل نگراں جلسہ کا بصیرت افروز خطاب ہوگا ۔ عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا ۔

 

جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : جامعہ اسلامیہ ابی ابن کعبؓ حیات نگر ضلع رنگاریڈی میں 23 مئی بعد مغرب مقرر ہے ۔ مولانا سید حسن اسجد مدنی بھتیجہ مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیتہ علمائے ہند صاحبزادہ حضرت مولانا سید اسجد مدنی دیوبند کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ دیگر مہمانان کرام مولانا برکت اللہ خاں قاسمی امیر شریعت تلنگانہ و اے پی صدر المدرسین دارالعلوم سبیل السلام ، مفتی عبداللہ خاں قاسمی ، مولانا خواجہ کلیم الدین قاسمی مفتی فاروق وجئے واڑہ رکن حج کمیٹی آندھرا پردیش مخاطب کریں گے ۔۔

مسجد عالیہ میں خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاونڈری میں 21 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر 5-15 ساعت تاریخ اسلام لکچر کی نشست منعقد ہوگی ۔ شب برات کی اہمیت پر ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ رحمتہ العالمین ؐ و استقبال رمضان المبارک
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : سیرت کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے جلسہ رحمتہ العالمین و استقبال رمضان المبارک 28 مئی کو مسجد الہی ہیپی ہومس پلر نمبر 185 عطا پور میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید شاہ حفیظ الدین قادری شرفی اور مولانا احتشام الدین اسد کریں گے ۔ صدارت مولانا سید شاہ ڈاکٹر معز الدین قادری شرفی کی ہوگی ۔ مہمان مقررین کی حیثیت سے مولانا شاہ سید وحید اللہ حسینی قادری ملتانی ، مولانا محمدمہتاب چشتی کربلائی ، مولوی لائق علی خطاب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز امام مسجد الہی ہیپی ہوم کی قرات اور نعت شریف سے ہوگا ۔۔

 

عرس شریف
٭٭    محمد مہتاب چشتی ناظم فیضان چشتیہ کے بموجب حضرت خواجہ حافظ سید عبدالرحمن حسینی البخاری چشتی القادری دہلوی کا عرس شریف 23 مئی کو منعقد ہوگا بعد نماز مغرب تلاوت قرآن پاک و رسم صندل مالی پیشکش چادر گل عطر بیزی و سلام بحضور خیر الانام و دعائے خیر بمقام درگاہ حضرت ممدوح واقع دریچہ بواہیر عثمان باغ ہوگی ۔ بعد نماز عشاء محفل عطائے خیرقہ خلافت و دستار بندی و محفل سماع گولڈن پیالیس فنکشن ہال کاماٹی پورہ میں منعقد ہوگی جملہ مراسم و خدمات عرس سجادہ نشین محدث کبیر انجام دیں گے ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT