Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک ضعیف شخص 65 سالہ سید شاہ احسان اللہ حسینی جو پیشہ سے تاجر بتائے گئے ہیں۔ مراد محل تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن تھے ۔ کل یہ شخص ٹرین میں سفر کر رہے تھے کہ آرٹس کالج اور ستاپھل منڈی کے درمیان چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں 34 سالہ شخص محمد رحیم پاشاہ ہلاک ہوگئے ۔ رحیم پاشاہ پیشہ سے مزدور اور قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن بتائے گئے ہیں ۔ یہ شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT