اورنگ زیبؒ کا مقبرہ 5 دن کیلئے بند

   

اورنگ آباد : محکمہ آثار قدیمہ یعنی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اورنگ آباد میں واقع مغل بادشاہ اورنگ زیبؒ کے مقبرے کو پانچ دنوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ نے یہ قدم ایم این ایس کی دھمکی اور مقامی مسجد کمیٹی کی جانب سے مقبرے کو تالا لگانے کی کوشش کے بعد اٹھایا۔واضح ہو کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے ترجمان گجانن کالے نے منگل کو کہا تھا کہ اورنگ زیب کے مقبرے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اسے گرایا جانا چاہیے تاکہ لوگ وہاں نہ جاسکیں۔اس کے بعد اورنگ آباد کے علاقے خلد آباد کی مسجد کمیٹی نے مقبرے کو تالا لگانے کی کوشش کی۔شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کی قبر خلد آباد کے علاقے میں واقع ہے۔