سابق سوویت یونین اور افغان جنگ کے موضوع پر صدر ٹرمپ کے خیالات سے سبھی حیران

   

واشنگٹن ،4دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)کابینہ میٹنگ میں صدر ٹرمپ نے سابق سوویت یونین اور افغان جنگ کے موضوع پر جو اظہار خیال کیاجس نے سب کو حیران کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کررہا ہے ۔ روس کبھی سوویت یونین تھا ۔ افغانستان نے اسے روس بنایا کیونکہ سوویت یونین افغانستان میں جنگ لڑتے ہوئے دیوالیہ ہوگیا تھا ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں اس لیے گیا تھا کہ دہشت گرد روس میں داخل ہورہے تھے ۔ روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا ۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ باتیں کرکے افغانستان میں نہ صرف سابق سوویت یونین کی مداخلت کو جائز قرار دے دیا ہے بلکہ ان کا مقصد افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کی راہ بھی ہموار کرنا ہے ۔