عتیق احمد کی سابرمتی جیل سے سخت حفاظتی انتظامات میں یوپی منتقلی

   

احمدآباد : پریاگ راج پولیس اتوار کو گجرات کے احمدآباد میں واقع سابرمتی جیل پہنچی اور مافیا سے سیاستداں بننے والے عتیق احمد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ عدالت کے احکامات کے مطابق عتیق احمد کو اغوا کے ایک کیس میں عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں 28 مارچ کو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔ کیس کے تمام ملزمین کو 28 مارچ کو عدالت میںپیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عتیق احمد کو سخت سیکوریٹی میں سابرمتی جیل سے پریاگ راج اترپردیش منتقل کیا جارہا ہے۔ جون 2019ء سے عتیق احمد سابرمتی جیل میں بند ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے آبائی ریاست سے وہاں منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔ عتیق احمد امیش پال قتل کیس کا ایک ملزم ہے ۔ امیش پال کا 24 فروری کو قتل ہوا تھا۔ اکھیلیش یادو نے عتیق احمد کی منتقلی کے دوران ان کی جان کو خطرہ کا شبہ ظاہر کیا۔