محفل خواتین کے زیراہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد

   


حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (راست) محترمہ ثریا جبین سکریٹری نشرواشاعت کے بموجب محفل خواتین کے زیراہتمام خواتین و طالبات کے لئے تقریری مقابلہ بعنوان ’’خواتین کی ملازمت گھر کی خوشحالی کی ضامن‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ مقابلہ محترمہ مظفرالنساء ناز اور ڈاکٹر حمیرہ سعید کی زیرنگرانی 8 اکٹوبر ہفتہ کو صبح 10:30 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا۔ مقابلے کی ججس ثریا جبین، شبینہ فرشوری اور عطیہ مجیب عارفی ہوں گی۔ پروگرام کی کارروائی رفیعہ نوشین انجام دیں گی۔ اس مقابلے میں بی اے، ایم اے کی طالبات اور گھریلو خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔ اراکین محفل اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ تقریر کیلئے 5 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ ججس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ بہترین تقریر پر پہلا ا نعام تین ہزار، دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب دو ہزار اور ایک ہزار روپئے دیا جائے گا۔ ترغیبی پانچ انعامات فی کس 500 روپئے اور توصیفی اسناد بھی دی جائیں گی۔ انعامات کی تقسیم محفل خواتین کے سالانہ جلسہ کے موقع پر عمل میں آئے گی۔ جلسہ کے اختتام پر ڈاکٹر نکہت آرا شاہین ہدیہ تشکر پیش کریں گی۔ ڈاکٹر حبیب ضیاء اور محترمہ نسیمہ تراب الحسن نے خواتین وطالبات سے پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین و طالبات 10:30 تا 11 بجے اپنا نام، پتہ اور فون نمبر درج کروا دیں۔ دیگر تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849130248 پر ربط کریں۔