مرمو کی روحانی گرو امرتانندمئی دیوی سے ملاقات

   

ترواننتا پورم : صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کیرالا کے دورہ کے موقع پر جمعہ کو کولم کے کرناگا پلی کے قریب امرتاپوری میں روحانی پیشوا ماتا امرتانندمئی دیوی سے ملاقات کی۔گورنر عارف محمد خان، سوامی امرتا سوروپانند کے ساتھ آشرم کے عہدیداروں اور دیگر عقیدت مندوں نے مرمو کا امرتا پوری پہنچنے پر استقبال کیا۔اس سے قبل آج صبح صدر مملکت کو ایئر فورس ٹیکنیکل ایریا، شانگ موگام میں 91 انفنٹری بریگیڈ کے لیفٹیننٹ کرنل اسٹالن ریکس کی قیادت میں ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج نے ایک رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا۔امرتاپوری کا دورہ کرنے کے بعد صدر جمہوریہ ترواننتا پورم کے لیے کوڈیار کے ادے پیلس کنونشن سینٹر میں کڈمبشری کی سلور جوبلی تقریبات کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں۔ وہ ہفتہ کو وویکانند میموریل اور تھروولوور کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گی اور پھر تمل ناڈو کے کنیا کماری میں وویکانند کیندر کا دورہ کریں گی۔وہ 21 مارچ کو کوچی کے راستے نئی دہلی واپس لوٹیں گی۔