مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کورونا پازیٹیو

,

   

نئی دہلی: بہار انتخابات کیلئے مہم چلانے میں مصروف سمرتی ایرانی کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ انہوں نے آج کہا کہ کوروناوائرس کا انہوں نے ٹسٹ کروایا تھا جو پازیٹیو پایا گیا۔ یہ اعلان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔ میں کوویڈ ٹسٹ پازیٹیو ہوں۔ ان تمام سے درخواست کرتی ہوں جنہوں نے مجھ سے رابطہ قائم کیا تھا۔ میرے رابطہ میں آنے والے لوگ بھی اپنا ٹسٹ کروالیں۔ 44 سالہ اداکارہ سے سیاستداں بننے والی سمرتی ایرانی ان دنوں بہار میں این ڈی اے کیلئے انتخابی مہم چلارہی ہیں۔