نکہت زرین نے ویمنس ورلڈ باکسنگ گولڈ میڈل جیتا

, ,

   

حیدرآباد۔ 26 مارچ ( سیاست نیوز ) ہندوستان کی نکہت زرین نے عالمی خواتین باکسنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے ۔ نکہت زرین نے یہ کامیابی 50 کیلوگرام کے زمرہ میں حاصل کی ۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے ویتنام کی باکسر کے خلاف پانچ صفر کے فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ۔ نکہت نے مقابلہ کے آغاز سے ہی اپنا غلبہ برقرار رکھا اور انہوں نے ہر راؤنڈ میں اپنے حریف کو موقع دئے بغیر کامیابی درج کی اور گولڈ میڈل جیت لیا ۔