کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا

,

   


ممبئی : بالی ووڈ ایکٹر جوڑے کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کیلئے اتوار کی صبح بیحد خاص رہی کیونکہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا۔ اس دن کا ارکان خاندان اور مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ کرینہ کپور خان دوبارہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے لڑکے کو جنم دیا ہے یعنی کرینہ کپور دوسرے بیٹے کی ماں اور سیف علی خان چوتھے بچے کے والد بن گئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کو کل رات برج کینڈی اسپتال (ممبئی) میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان دونوں کے پہلے بیٹے تیمور علی خاں کا جنم ڈسمبر 2016ء میں ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کرینہ نے دوسرے بیٹے کو جنم دے کر جیوتش کی پیش گوئی کو غلط ثابت کردیا۔