کسانوں سے مزاکرات کے لئے مرکز تیار

   

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بدھ کو کہا کی کاشت کار تنظیمیں زرعی اصلاحات قوانین پر اپنے اعتراض کی وجوہ پیش کریں ، حکومت ان کو حل کرے گی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر تومر نے کہا کہ مشتعل کسان تنظیمیں جب چاہیں گی تو بات چیت کریں گے انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کے ساتھ گیارہ دور کے مذاکرات ہوئے ، ان کو کیا اعتراض ہے اس کا نہ تو پارلیمنٹ میں جواب دیا گیا اور نہ ہی کسان تنظیموں نے ، حکومت قوانین کی خرابیاں دور کرے گی کرے دوسری طرف مغربی بنگال میں تیسری بار حکومت بنانے کے بعد پہلی بار ممتا بنرجی سے ملنے پہنچے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ہیں