آبی کنول کی سب سے بڑی قسم نےمتعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

   

لندن: گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی امریکہ کے مقامی دیو آسا آبی کنول کی ایک قسم نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے وکٹوریا بولیویانا کو آبی کنول کی سب سے بڑی قسم، آبی کنول کے سب سے بڑے پتے اور سب سے بڑے غیر منقسم پتے کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔محققین کی ایک ٹیم نے آبی کنول کی اس قسم کی شناخت کچھ ہی عرصہ قبل کی تھی۔