Wednesday , December 2 2020

آج اگر ہندوستان زندہ ہے تو اس کی وجہ صرف ہندو ہی ہیں : آر ایس ایس سینئر لیڈر بھیاجی جوشی

پنجی: آر ایس ایس کے سینئر لیڈر بھیاجی جوشی نے اتوار کو تنظیم کے اجلاس میں کے دوران کہا کہ اگر کسی کو ملک میں کام کرنا ہے تو اسے ہندوؤں کیلئے کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جسے بھی آئیڈیا آف انڈیا کیلئے کام کرنا ہے تو اسے ہندوؤں کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ بھیاجی جوشی گوا کے پنجی شہر میں ”بھارت۔ آر ایس ایس کے تناظر میں“ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے ہندوؤں کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سنگھ کے سینئر لیڈر نے کہا کہ آج اگر ہندوستان زندہ ہے تو اس کی وجہ صرف ہندو ہی ہیں۔ اس ملک کے مرکز میں ہندو ہیں اور جسے بھی کام کرنا ہے اسے ہندو فرقہ کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT