سدی پیٹ ۔28نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کل کا امتحان آپ کی کامیابی کی بنیاد بننا چاہیے۔ ایس آئی نوکری کیلئے پریلمس امتحان دینے والے امیدواروں کو ’’آل دی بیسٹ‘‘ کہنے والے سابق وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں کی محنت، کئی راتوں کی نیند کے بغیر پڑھائی، کل آپ کی کامیابی کی بنیاد بننی چاہیے، سابق وزیرو ایم ایل اے ہریش راؤ نے ایس آئی پریلمس امتحان دینے والے امیدواروں کو حوصلہ دیا۔ اس مہینے کی 29 تاریخ کو ایس آئی نوکریوں کیلئے پریلیمینری امتحان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کو جنگ کی طرح سمجھیں، خود اعتمادی کو ہتھیار بنائیں، ثابت قدمی کو ڈھال بنائیں۔ پرچہ مشکل ہو پھر بھی آپ کا عزم اس سے زیادہ مضبوط ہونا چاہیے۔ ایک امتحان آپ کی زندگی کا فیصلہ نہیں کرتا، لیکن آپ کی زندگی بدلنے کا موقع یہی ہو سکتا ہے کہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ آپ کے والدین کی امیدیں، آپ کے خاندان کے خواب، آپ کی محنت، سب آپ کی کامیابی کے لیے تحریک بنیں۔ جلدی نہ کریں، پرسکون ہو کر سوچیں، معلوم سوالات کے جواب خود اعتمادی سے لکھیں۔ خاکی وردی صرف نوکری نہیں ہے، وہ ذمہ داری، نظم و ضبط، معاشرے کی خدمت کا موقع ہے۔ آپ کے خوابوں کے لیے آپ نے جو جدوجہد کی ہے کل کا امتحان پہلی کامیابی کا اشارہ بننا چاہیے۔