استبول: آذر بائیجانی شخص اپنی پھٹیچر گاڑی میں امدادی سامان لے کر پہنچ گیا-انسانیت کا درد رکھنے والے آذر بائیجانی نوجوان جب ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کا درد محسوس کرتے ہوئے ان کی خدمت کے لئے اپنی 1981 کی گاڑی میں نکلا تو اسے علم بھی نہیں ہوگا کہ اسے اس کی خدمت کا انعام فوراً ہی مل جائے گا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک 33 سالہ آذر بائیجانی نوجوان سرور بیشرلی‘ کو دیکھا جاسکتا ہے۔اس نوجوان کو جیسے ہی ترکیہ کے قیامت خیز زلزلے کی خبر موصول ہوئی اس نے اپنے عزیز و اقارب، اہل محلہ اور دیگر جاننے والوں سے امدادی سامان جمع کیا اور عطیہ کرنے کی خاطر اپنی پرانی 1981ء کے ماڈل کی گاڑی میں ترکیہ کا جھنڈا لگائے نکل پرا۔یہ وائرل ویڈیو جیسے ہی ترکیہ کے ایک کاروباری شخص کی نظر سے گزری تو اس نے اس نوجوان کے لئے نئی گاڑی کا بندوبست کر کے اسے تحفے میں دے دی۔