آرآرآر سے پہلے ہی دن سب سے بڑے ریکارڈ کی امید

   

حیدرآباد۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت میں بنی باہوبلی2 کو ریلیز ہوئے تقریباً 5 سال ہو چکے ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر تمام فلموں کے ریکارڈ توڑکر ایک نیا مقام حاصل کیا۔ ایسے میں اب راجامولی اپنی آنے والی فلم آرآر آر کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہیں، جو 25 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ کیاآرآرآر پہلے دن باہوبلی2 کا باکس آفس ریکارڈ توڑ پائے گی۔