آرمور 8 اکتوبر سیاست ڈسٹرکٹ نیوز آرمور بس اسٹیشن کے روبرو واقع چنئی شاپنگ مال کا فلمی اداکارہ سریمکھی کے ہاتھوں شاندار افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر آرمور کے رکن اسمبلی پیڈی راکیش ریڈی، کانگریس اسمبلی حلقہ انچارج پرودّٹوری ونئے کمار ریڈی اور آرمور میونسپل چیئرپرسن گونے لہر ی نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی افتتاحی تقریب میں سابق میونسپل چیئرپرسن سوَاتی سنگھ ببلو، سنجے سنگھ ببلو، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، میونسپل کونسلرس، اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چنئی شاپنگ مال کے افتتاح کے موقع پر آرمور میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔فلمی اداکارہ سریمکھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اسی علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا تعلق نظام آباد ضلع سے ہے۔