آروگیہ شری کے بقایہ جات کی عدم ادائیگی سے غریب مریضوں کو مشکلات، اسمبلی میں بی جے پی رکن ہریش بابو کی توجہ دہانی

   

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی رکن ٹی ہریش بابو نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ آروگیہ شری اسکیم کے بقایہ جات جلد جاری کریں تاکہ غریب عوام کو مفت علاج کی سہولت برقرار رہے۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران ہریش بابو نے کہاکہ آروگیہ شری اسکیم کے تحت موجود اسپیشالٹیز ہاسپٹلس اسوسی ایشن نے بقایہ جات کی اجرائی کے لئے حکومت سے نمائندگی کی تھی۔ وزیر فینانس کے تیقن کے باوجود بقایہ جات کی قسم جاری نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں غریبوں کا مفت علاج روک دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کو آروگیہ شری اسکیم پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے بقایہ جات فوری جاری کرنے چاہئے۔ اُنھوں نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور وزیر صحت دامودر راج نرسمہا سے فوری توجہ کی درخواست کی۔ 1