واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں سجے آرٹ میلے میں اس وقت افراتفری پیدا ہو گئی جب ایک خاتون نے غلطی سے ایک ایسے نایاب فن پارے کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جس کی قیمت 42 ہزار ڈالر تھی۔ میڈیا کے مطابق جو فن پارہ گرا وہ نیلے شیشے سے بنا ہوا تھا اور ایک چھوٹے کتے کا مجسمہ تھا جو کہ معروف آرٹسٹ جیف کونز کے ہاتھ کا بنا ہوا تھا۔ واقعہ اتوار کو آرٹ وائن وڈ میں پیش آیا۔ وہ مجسمہ ایک ریک کے اوپر رکھا ہوا تھا جس پر آرٹسٹ کا سر نیم کونز بھی نمایاں بھی طور پر نظر آ رہا تھا۔واقعے کے بعد مصور سٹیفن گیمسن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’میں نے ایک خاتون کو وہاں دیکھا جو فن پارے کو تھپتھپا کر دیکھ رہی تھیں اس کے بعد وہ ان کے ہاتھ سے گر کر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔‘