جے پور : راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آر آئی ایف ایف) فلم کلب کے زیر اہتمام اور فیڈریشن آف فلم سوسائٹیز آف انڈیا (نارتھ ریجن) کی جانب سے آر آئی ایف ایف کا نواں ایڈیشن اگلے سال یکم سے 5فروری تک جے پور میں اسپورٹس ان سینما موضوع پر منعقد ہوگا۔آر آئی ایف ایف-2023 کی فلموں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور 22 فلمیں آرآئی ایف ایف پینورما میں باضابطہ طور پر منتخب کی گئیں، جس میں نو فلموں کو فیچر فلم کیٹیگری میں اور 13 فلموں کو نان فیچر فلم کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے ۔