حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے جی ایم آر امریتا میں کاپر پاور کنٹرول کیبل کے سرقہ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ شمس آباد زون ڈی سی پی بی راجیش نے بتایا کہ بیومر انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے آفیسر پون کمار کڑھتال نے شکایت کی تھی کہ 17 تا 27 نومبر 24 میں 20 لاکھ روپے مالیتی کاپر پاور کنٹرول کیبل جی ایم آر ایرنیا سے غائب ہے اور انہیں شبہ ہے کہ اس میں کسی سیکوریٹی عملہ کے شامل ہونے کا شبہ ظاہر کیا جو یہ شکایت 11 فروری کو کی گئی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اڈیلا سریکانت 28 سالہ سیکوریٹی گارڈ ساکن مامیڈی پلی کیتاوت باشا 32 سالہ کنٹراکٹر ساکن اپوگوڑہ، عبدالواحد 44 سالہ ساکن مشیر آباد اور محمد قادر خان 40 سالہ ساکن بالاپور چاروں نے جی ایم آر ایرنیا سے کیبل وائر کا سرقہ کرتے ہوئے محمد حسین، محمد خورشید حسین اور واحد علی کو فروخت کررہے تھے۔ یہ تینوں مفرور بتائے گئے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چاروں سارقین کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے، 6 موبائے فونس اور کار کو ضبط کرتے ہوئے چاروں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ تینوں مفرور افراد کی تلاش شروع کردی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چاروں کو عدالت سے دوبارہ پولیس تحویل کی اجازت حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی رام کمار، شمس آباد اے سی پی کے ایس راؤ، آر جی آئی اے انسپکٹر بالراج، ڈی ایس آئی کشن جی ویرہ موجود تھے۔