حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے جمعہ کو بس بھون میں فیلڈ سطح کے ملازمین اور عہدیداروں کے ساتھ ایک ورچول میٹنگ منعقد کی، جس میں تنظیمی کارکردگی، سنکرانتی آپریشنس، ملازمین کی فلاح و بہبود اور خواتین کیلئے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی مہالکشمی اسکیم پر توجہ دی گئی۔
الیکٹرک بسوں کو شروع کرنے پر تشویش کے بارے میں مخاطب کرتے ہوئے ایم ڈی نے واضح طور پر کہا کہ ڈپوز کو خانگی بنانے کی افواہیں غلط ہیں اور کہا کہ الیکٹرک بسوں کو شروع کرنے کی وجہ کوئی ملازم اس کے جاب سے محروم نہیں ہوگا۔