آسام سیلاب متاثرین کیلئے ریلائنس فاونڈیشن کی 25 کروڑ روپے کی امداد

   

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے بیٹے اننت امبانی آسام کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں، جس میں ریلائنس فاؤنڈیشن نے آسام کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 25 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔کمپنی نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن گزشتہ ایک ماہ سے سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہے ۔ اس کے لیے ہماری ٹیمیں آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور قومی صحت مشن، محکمہ حیوانات اور ویٹرنری میڈیسن، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔