حیدرآباد۔22۔اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ کے اضلاع جئے شنکر بھوپل پلی ‘ منچریال ‘ کمرم بھیم آصف آباد کے علاوہ عادل آباد میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہے لیکن دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں بارش کے متعلق ماہرین کا کہناہے کہ آئندہ 3تا4 یوم کے دوران دونوں شہروں میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔3/a/b