آسام کابینہ میں 5 جون کو توسیع ہوگی:وزیر اعلیٰ

   

دسپور، 31 مئی (یو این آئی) آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ریاستی وزراء کونسل میں 5 جون کو توسیع کی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر معزز شخصیات کی موجودگی میں ہمنت بسوا سرما نے 12 مئی کو مسلسل دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔فی الحال وزیر اعلیٰ کے علاوہ کابینہ میں چار وزراء شامل ہیں۔بی جے پیکی رہنما اجنتا نیوگ اور رامیشور تیلی، آسام گن پریشد کے اتل بورا اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ کے چرن بورو کو وزیر بنایا گیا تھا ایک پوسٹ میں سرما نے کہاکہ ”مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آسام حکومت کی وزراء کونسل میں 5 جون کو توسیع کی جائے گی۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کابینہ میں کتنے نئے وزراء شامل کیے جائیں گے اور نہ ہی ممکنہ وزراء کے ناموں کا انکشاف کیا۔