پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی کا ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی سے معاہدہ ، صرف 30 نشستیں
حیدرآباد۔ 12 مئی (سیاست نیوز) پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹینے آسٹریلیا کے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی سے چار سالہ B.Sc اگریکلچر کورس کے انعقاد کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے جس پر جاریہ تعلیمی سال سے ہی آغاز ہوگا۔ انڈین کونسل آف اگریکلچر ریسرچ (آئی سی اے آر) کی منظوری کے بعد ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ طلبہ 4 سالہ بی ایس سی کورس میں تین سال تک تلنگانہ کے اگریکلچر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے اور آخری سال ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی میں باقی کی تعلیم مکمل کریں گے۔ تلنگانہ کے اگریکلچر یونیورسٹی میں پہلے تین سال کی فیس 4 لاکھ روپئے ہوگی جبکہ چوتھے اور آخری سال کی فیس ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی میں 15 لاکھ روپئے ہوگی جس میں رہائش ، طعام اور دیگر سہولتیں شامل رہیں گی۔ B.Sc کا چار سالہ کورس ICAR مذکورہ دونوں ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ کورس کی تکمیل کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا میں کیمپس پلیسمنٹ کے مواقع دستیاب رہیں گے۔ چار سالہ کورس مکمل کرنے والے طلبہ ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی میں ایم ایس (زرعی) کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایسے طلبہ کو مزید ایک سال دیا جائے گا۔ اس کی فیس 15 لاکھ روپئے ہوگی۔ اس کورس مکمل کرنے والوں کو 5 سالہ انٹیگریٹیڈ پی جی ڈگری ملے گی، اس کے بعد اگر طلبہ چاہیں تو PhD بھی کرسکتے ہیں جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی اور ساتھ ہی اسکالرشپس بھی فراہم کی جائے گی۔ بی ایس سی اگریکلچر کورس میں صرف 30 نشستیں ہیں ۔ ایپ سیٹ میں حاصل ہونے والے رینک کی بنیاد پر یونیورسٹی میں داخلہ دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہپروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ بیرون ملک کسی یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ کورس شروع کیا ہے۔ 2