آسٹریلیا اور برازیل کے معاہدوں کا نیوزی لینڈ نے خیرمقدم کیا

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): نیوزی لینڈ کے وزیر ٹوڈمیک کلے کا کہنا ہیکہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو انکلیو زیوٹریڈ ایکشن گروپ (ITAG) میں آسٹریلیا اور برازیل نے عالمی تجارت اور صنفی انتظامات (GTAGA) میں خوش آمدید کہا ہے۔ میک کلے نے میزبانی کرتے ہوئے آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، کوسٹاریکا، ایکواڈور اور میکسیکو کے ساتھ وزراء کا دستخطی تقریب میں خیرمقدم کیا جس کے بعد پائیدار اور جامع تجارت پر ابوظہبی کا مشترکہ بیان جاری کیا کہ نیوزی لینڈ کو پائیدار اور جامع تجارت میں عالمی رہنما ہونے پر فخر ہے۔ بطور چیئر، اپنی مدت کے دوران ہم نے ITAG کو سات اراکین تک بڑھاتے ہوئے دیکھا ہے اور عالمی تجارت اور صنفی انتظامات کی تعداد 11 تک بڑھ گئی ہے۔ یہ پائیدار اور مساوی ترقی پر زائد توجہ مرکوز رکھنے کا کھلا ثبوت ہے۔