کینبرا : آسٹریلیائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے اپنی سرزمین پر ہونے والے ایرانی جاسوسی آپریشن کو ختم کر دیا ہے۔ ایران کی مبینہ جاسوسی کی کوشش ایک ایسے وقت میں کی گئی جب سڈنی میں گذشتہ ستمبر میں ایرانی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی کی موت کے بعد اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ آسٹریلیائی نیشنل یونیورسٹی سے خطاب میں آسٹریلیائی وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے کہا کہ “حالیہ مہینوں میں ایران میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے بعد تہران میں حکام نے ایک ایرانی آسٹریلیائی شہری کے گھر کی جاسوسی کی کوشش کی ہے۔