آسٹریلیا میں جنسی زیادتی کے 18 الزامات پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس مجرم قرار

   

ملبورن: عدالت نے اسرائیلی نژاد آسٹریلوی سابق ہیڈ ٹیچر کو طلبا کے جنسی استحصال اور زیادتی کے 18 الزامات میں مجرم قرار دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے ایک الٹرا آرتھوڈوکس یہودی اسکول کی اسرائیلی نژاد خاتون ہیڈ ٹیچر پر گہری نیند میں سوئے ہوئے ایک طالب علم، سمر کیمپ کے دوران ایک طالبہ اور تین بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت 18 الزامات تھے۔لیفر پر پہلی بار 2008 میں جنسی زیادتی کا الزام سامنا آیا جب ذہنی امراض کے شکار ایک طالب علم نے اپنے سائیکولوجسٹ کو اس کے بارے میں بتایا۔ جس پر خاتون ٹیچر اپنے آبائی وطن اسرائیل بھاگ گئی تھیں۔