راکیش شرما کے بعد دوسرے خلاء باز
حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) وجئے واڑہ میں جنم لینے والے گوپی تھوٹا کرا پہلے ہندوستانی کا اعزاز حاصل کیا اور وہ خلاء میں سیاح کے طور پر روانہ ہوئے ہیں۔ وہ نیو شیفرڈ 25 (این ایس 25 مشن) کا حصہ ہیں جس نے امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس کے لانچ سائیٹ سے اتوار کو اُڑان بھری۔ وجئے واڑہ آندھراپردیش میں جنم لینے والے ٹی گوپی ایک صنعتکار ہیں جنھوں نے پائلیٹ کی ٹریننگ حاصل کی ہے۔ وہ سیاح کے طور پر دیگر 5 افراد کے ساتھ خلاء میں روانہ ہوئے ۔ گوپی ہندوستان کے دوسرے خلاء باز ہیں جبکہ ونگ کمانڈر راکیش شرما پہلے ہندوستانی خلاء باز تھے جنھوں نے 3 اپریل 1984 ء کو ہندوستان اور سوویت یونین کے مشترکہ خلائی پروگرام کے تحت خلائی سفر کیا تھا۔ کلپنا چاؤلہ، سنیتا ولیمس، راجہ چاری، سری شاہ بنڈلہ تمام ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنھوں نے پیشہ ور خلاء باز کے طور پر خلائی مشن میں حصہ لیا ۔ آندھرا پردیش کے گوپی پائلیٹ کی حیثیت سے طیاروں کی اُڑان بھرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ گوپی کی خلاء میں روانگی پر وجئے واڑہ میں عوام نے مسرت کا اظہار کیا۔ 1