آندھراپردیش ہائیکورٹ کے 7نئے ججس کی حلف برداری

   

حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ کے 7 نئے ججس نے آج اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ وجئے واڑہ میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ۔ گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے نئے ججس کو حلف دلایا۔ سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے بعد مرکزی حکومت نے آندھراپردیش ہائیکورٹ کیلئے جن 7 نئے ججس کے ناموں کو منظوری دی ہے، ان میں وینکٹ رویندر بابو ، ڈی وینکٹ رمنا ، بی ورا لکشمی نرسمہا چکرورتی ، وی رادھا کرشنا کرشنا ساگر ، بی شام سندر ، یو سرینواس اور ٹی ملک ارجن راؤ شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اور دیگر ججس موجود تھے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس این وی رمنا کی زیر قیادت سپریم کورٹ کالجیم نے 20 جولائی کو ججس کے طور پر ناموں کی سفارش مرکز کو روانہ کی تھی۔ جن ناموں کی سفارش کی گئی ان میں ڈسٹرکٹ ججس ہائی کورٹ کے سینئر وکلاء شامل ہیں۔ ر