حیدرآباد 5 جون ( یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلور آتماکور منڈل میں سڑک حادثہ میں چار مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ اے ایس پیٹ کراس روڈ کے قریب آٹو کو مخالف سمت سے آنے والی کار نے ٹکر مار دی، جس سے آٹو میں سوار چار افراد موقع پر ہلاک گئے جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی آتماکور پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وینکٹ راؤ پلی سے تیلّاپاڈو جا رہے تھے تاکہ وہاں تمباکو کی گریڈنگ کر سکیں۔