حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : فلموں کا سماج بالخصوص بچوں پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔ ہیرو کی نقل کرنا اب ٹرینڈ بنتا جارہا ہے ۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی الوارجن کی فلم پشپا باکس آفس پر کئی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور اس کے کئی ڈائیلاگس کافی مشہور ہوئے ہیں بچے اور بڑے سبھی حالت کی نزاکت سے ان ڈائیلاگس کی نقل کررہے ہیں ۔ پشپا جھکے گا نہیں ڈائیلاگ بہت زیادہ مشہور ہوا ہے ۔ تاہم دسویں جماعت کے طالب علم نے امتحان کے دوران جوابی پرچہ پر ایک ایسا ہی ڈائیلاگ تحریر کیا ہے جو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ مغربی بنگال میں دسویںجماعت کے طلبہ ششماہی امتحانات 7 تا 16 مارچ تک منعقد ہوئے جوابی بیاض ( امتحانی پرچوں ) کے جانچ کے دوران ایک طالب علم کے جوابی پرچہ پر تحریر کیا گیا تھا ’ اپن پشپا راج ہے ، جواب لکھے گا نہیں ‘ ۔ پرچہ کی جانچ کرنے والے ٹیچر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ اس ٹیچر نے جوابی پیپر کو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس پوسٹ پر طرح طرح کے ریمارکس کررہے ہیں ۔۔ ن