ائی‘ ٹی سروے کے بعد ہندوستان میں چیف آف اسٹاف نے کہاکہ بی بی سی کا کوئی ایک ”ایجنڈہ“ نہیں ہے

,

   

بی بی سی کی خبر ہے کہ ڈیوی نے ای میل میں کہا کہ ”خوف او رحمایت کے بغیر رپورٹ کی اپنی قابلیت سے اہم کچھ اور نہیں ہے“۔
لندن۔بی بی سی کسی ”ایجنڈہ“ کے تحت نہیں بلکہ مقصد کے تحت چل رہا ہے اور اسے غیرجانبداری خوف او رحمایت کے بغیر رپورٹنگ سے روکا نہیں جائے گا‘ برطانیہ نژاد میڈیاادارے کے سربراہ نے نئی دہلی اورممبئی کے دفاتر پر انکم ٹیکس محکمے کے سروے اپریشن کے کچھ دنوں بعد یہ کہا ہے۔

براڈ کاسٹر کی جانب سے جمعرات کے روز دی گئی خبر میں بی سی سی عملہ برائے ہندوستان کو ایک ای میل میں ڈائرکٹر جنرل ٹیم ڈیوی نے ان کی حوصلے پر شکریہ ادا کیااور زوردیاکہ ”خوف او رحمایت کے بغیر رپورٹ کی اپنی قابلیت سے اہم کچھ اور نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان میں عملے کی بی سی سی موثر او رمحفوظ طریقہ سے کام کرنے میں مدد کریگا۔بی بی سی کی خبر ہے کہ ڈیوی نے ای میل میں کہا کہ ”خوف او رحمایت کے بغیر رپورٹ کی اپنی قابلیت سے اہم کچھ اور نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”دنیابھر کے اپنے سامعین کے لئے ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم آزاد اور غیرجانبدارنہ صحافت کے ذریعہ حقائق کی پیروی کریں‘اور بہترین تخلیقی مواد تیار اور تقسیم کریں۔ہم اس کام سے باز نہیں ائیں گے۔

میں واضح کرنا چاہوں گا کہ بی سی سی کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔جس مقصد سے ہم چلاتے ہیں۔ ہمارا پہلا مقصد عوام کو غیرجانبدارانہ خبریں اورمعلومات فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے اردگرد کی دنیا کو سمجھنے کے ساتھ مشغول ہونے میں مدد ملے“۔

لندن نژاد پبلک براڈ کاسٹر کی جانب سے یوکے میں دو حصوں میں ایک متنازعہ دستاویزی فلم انڈیا: دی مودی کوئسچین‘ جس میں وزیراعظم نریندر مودی اور `2002گجرات فسادات کے حوالے دئے گئے کی نشریات کے کچھ ہفتوں بعد یہ انکم ٹیکس سروے انجام پایاہے۔

ائی ٹی محکمے کے عہدیداروں کی جانب سے بی بی سی دفاتر پر جس کو ”سروے“ کا نام دیاگیاہے تین دن کی تلاشی کے بعد ڈیوی کا یہ ای میل آیاہے۔تلاشی کے اختتام پر ایک سرکاری بیان میں بی سی سی نے کہاکہ اتھارٹیز کے ساتھ وہ اپنے ”تعاون کو جاری“ رکھیں گے اور امیدکرتے ہیں کہ مسئلہ جلد سے جلد حل ہوجائے گا۔

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی مذکورہ ائی ٹی سروے پر ہنگامہ اجلاس کے ذریعہ بحث پیش ائی ہے اوربرطانیہ کے قانون سازوں نے بی بی سی کے ساتھ کھڑے ہوئے کا اعلان بھی کیاتھا۔