Thursday , January 17 2019

ابراہیم پٹنم میں المناک، سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز)شہر کے مضافاتی علاقہ ابراہیم پٹنم میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایمبولنس اور کار کے تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ آدی بٹلہ پولیس کے بموجب شمس آباد ایر پورٹ سے کونگرا کلاں کو آنے والی ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے جاٹکرائی۔ اسی دوران کرناٹک سے مریض کو منتقل کرنے والی تیز رفتار ایمبولنس نے اس کار کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں کرناٹک بیلاری سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ وینکٹیشورراؤ، اس کی بیوی 55 سالہ سبا لکشمی، ایلورو سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور 35 سالہ شیوا برسر موقع ہلاک ہوگئے جو ایمبولنس میں سوار تھے۔ جبکہ ایمبولنس میں سفر کرنے والے دیگر تین افراد 40 سالہ سرینواس، 38 سالہ مہیندر اور 34 سالہ توشش زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ میں کار ڈرائیور منوج بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT