نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہا شیو راتری کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والے مہا کمبھ تہوار کی شان پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے دور کی تبدیلی کی آہٹ قرار دیا۔مہا کمبھ پر اپنے خیالات تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدیوں سے چلی آرہی مہا کمبھ کی یہ سناتن روایت قومی شعور کو بیدار کرنے والا تہوار ہے ۔مہا کمبھ کو ’اتحاد کا مہا یگیہ‘ قرار دیتے ہوئے مودی نے آج تبصرہ کیا کہ ہندوستان کو اپنی وراثت پر فخر ہے اور وہ نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کے اس دور کا آغاز ہے جو ملک کا نیا مستقبل لکھنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت نہ صرف ایک ریکارڈ ہے بلکہ اس سے صدیوں تک ہماری ثقافت اور وراثت کو مضبوط اوربنانے اور بھرپور رکھنے کیلئے مضبوط بنیاد پڑی ہے ۔ اتحاد کے مہا کمبھ کے کامیابی سے اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور شہریوں کی محنت، کوششوں اور عزم کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے ۔ مہا کمبھ کا اختتام ہو گیا، اتحاد کا مہا یگیہ مکمل ہوا۔ پریاگ راج میں اتحاد کے مہا کمبھ میں جس طرح سے 140 کروڑ ہندوستانیوں کی آستھا اس ایک تہوار میں بیک وقت 45 دنوں تک ظاہر ہوا، وہ زبردست ہے ۔ میں نے ان خیالات کو قلم بند کرنے کی کوشش کی ہے جو مہا کمبھ کی تکمیل کے بعد میرے ذہن میں آئے ۔مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت نہ صرف ایک ریکارڈ ہے بلکہ اس سے صدیوں تک ہماری ثقافت اور وراثت کو مضبوط اوربنانے اور بھرپور رکھنے کے لیے مضبوط بنیاد پڑی ہے ۔
مہاکمبھ کیلئے 16ہزار ٹرینیں چلائی گئیں:وزیر ریلوے
مہاکمبھ نگر: وزیر ریل وشونی ویشنو نے کہا کہ مہاکمبھ کے موقع پر پریاگ راج کے لئے ریلوے نے 13 ہزار ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن عقیدت مندوں کی غیر متوقع تعداد کو دیکھتے ہوئے 16 ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلائی گیں۔ویشنو نے جمعرات کو یہاں ریلوے حکام سے ملاقات کی اور مہا کمبھ کے دوران ریلوے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کی یہ تقریب ہندوستانی ثقافت اور سماجی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ یہ عظیم الشان تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ممکن ہوئی، جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے بہار اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے ریلوے نے بہتر تال میل قائم کیا اور عقیدت مندوں کو ہموار سفر کی سہولت فراہم کی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ابتدائی طور پر ریلوے نے 13 ہزار ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم عقیدت مندوں کی غیر متوقع تعداد کے پیش نظر 16 ہزار سے زائد ٹرینیں کامیابی سے چلائی گئیں۔اس دوران تقریباً 4.5 سے 5 کروڑ عقیدت مند مہا کمبھ میں محفوظ طریقے سے پہنچے اور سنگم میں اشنان کیا۔