اتراکھنڈ میں جلد ہی یکساں سول کوڈ قانون ہوگا: دھامی

   

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں یکساں سول کوڈ قانون بنانے کی کارروائی کے ساتھ ہی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کو کنٹرول کرنے اور تبدیلی مذہب پر پابندی لگانے کے سخت اقدامات کی سمت بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ دھامی نے میگزین پانچ جنیہ اور آرگنائزر کے 75 ویں سال کے موقع پر منعقدہ ایک میڈیا منتھن پروگرام میں یہ بات کہی۔