نئی دہلی: بھاری بارش اور سیلاب نے اتراکھنڈ میں بڑی تباہی مچا رکھی ہے۔ ریاست میں اب تک سیلاب اور شدید بارش کی وجہ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں,جبکہ تقریبا 4000 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تقریبا دو گھنٹے تک فضائی سروے کیا۔ انہوں نے کہا ، ‘میں نے اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تقریبا 2 گھنٹے تک فضائی سروے کیا ہے۔ ریاستی انتظامیہ کو حکومت ہند کی جانب سے بروقت وارننگ دی گئی تھی اور اس کی وجہ سے سیلاب کے سانحے میں جان و مال کا نقصان کم ہوا ہے۔ اب تک اتراکھنڈ میں 64 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 11 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔