ہلدوانی8 اگست (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھرتی امتحانات میں پیپر لیک پر اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہاں پیپر لیک ایک صنعت بن چکی ہے اور بھرتی مافیا پھل پھول رہا ہے ۔انہوں نے آج ہلدوانی میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن کے بھرتی امتحانات سے لے کر کئی دیگر بھرتیوں تک پیپر لیک کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتراکھنڈ میں نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں اور بھرتی مافیا پھل پھول رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نوکریاں انہیں ملتی ہیں جن کے پاس پیسہ اور بی جے پی میں رسوخ ہے ۔کانگریس صدر نے کہا کہ آج ملک کا پورا تعلیمی اور روزگار کا نظام تباہ ہو چکا ہے ۔